اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے شمالی بغداد میں واقع بیجی آئل ریفائنری کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
بیجی آئل ریفائنری عراق کی سب سے بڑی آئل فیلڈ شمار ہوتی ہے- اس کو کچھ عرصہ قبل دہشت گرد گردہ داعش کے عناصر سے آزاد کرایا گیا تھا لیکن اب یہ گروہ ایک بار پھر اس علاقے پر قبضہ کرنے کے درپے ہے۔
عراق کے صوبہ صلاح الدین کے فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ آج داعش دہشت گردوں نے بیجی میں وسیع پیمانے پر حملہ کیا جس کے بعد ان دہشت گردوں اور عراقی سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔
.......
/169